پی سی بی نے کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا
کھلاڑی ایک سیزن میں پی ایس ایل سمیت 2 لیگز میں شرکت کرسکیں گے،اضافی لیگز کھیلنے کا فیصلہ سپیشل کمیٹی کریگی،جن کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی حاصل کرنے کے لئے کم از کم3 ڈومیسٹک میچ کھیلنا ہوں گے،ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کیلئی2سال تک این او سی کی ضرورت ہوگی اسکے بعد نئی
بدھ 9 مئی 2018 23:20
(جاری ہے)
جن کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ہیں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی حاصل کرنے کے لئے کم از کم تین ڈومیسٹک میچ کھیلنا ہوں گے۔
اس بات کا اعلان بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں کیا گیا۔تین مئی کو لاہور میں ہونے والی بورڈ کی اعلی سطحی میٹنگ کے فیصلوں کا اعلان چھ دن بعد کیا گیا۔میٹنگ میں چیئر مین نجم سیٹھی، سبحان احمد، مدثر نذر، انضمام الحق، ہارون رشید، شکیل شیخ اور ثاقب عرفان نے شرکت کی۔فرسٹ کلاس سسٹم کو برقرار رکھا گیا ہے تاہم چار روزہ میچوں کے ساتھ ایک ون ڈے ٹورنامنٹ بھی کرایا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کو پر کشش بنانے کے لئے فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ریجنل کھلاڑیوں کی میچ فیس ڈپارٹمنٹس کے برابر کردی جائے گی۔ریجن کے جن کھلاڑیوں کو ماہانہ مشاہرہ دیا جاتا ہے۔یہ معاوضہ ڈومیسٹک میچ فیس میں ضم کردیا جائے گا۔پی سی بی نے ریجن کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافہ اور ریٹنرشپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں معیار لانے کے لئے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میں ٹیموں کی تعداد 16 کردی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی کے مشیر شکیل شیخ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فرسٹ کلاس سینٹرز کا دورہ کرکے پچوں اور انفرااسٹرکچر کے بارے میں رپورٹ دیں۔شکیل شیخ اپنی رپورٹ اور تجاویز 30 روز میں جمع کرائیں گے مدثر نذر یا ہارون رشید شکیل شیخ کے ہمراہ گراونڈز کا دورہ کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.