بحیثیت مسلمان ہمیں ایک دوسرے کے عقائد ، نظریات اور خیالات کا احترام کرنا چاہیے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 9 مئی 2018 23:40

راولپنڈی 09 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمو د گوندل نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلا متی ہم سب کی سلا متی ہے اور یہ سلا متی د یگر مذا ہب و اقلیتوں کے ساتھ ساتھ ہما رے رویئے پر منحصر ہے، اسلام اتحاد و محبت اور باہمی رواداری کا درس دیتا ہے، بحیثیت مسلمان ہمیں ایک دوسرے کے عقائد، نظریات اور خیالات کا احترام کرنا چاہیے اور کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے دوسرے افراد کی دل آزاری ہو، ملک کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا نے کے لئے ہر شخص کو اپنا فعال کردار ادا کر نا ہو گا کیو نکہ بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کی فضا کو پر وان چڑ ھا نے اور صبر و بردا شت کے در س کو عا م کر کے ملک کو امن کا گہو ارہ بنانے کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سا رہ حیات، ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر) صا ئمہ یو نس ، اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) اشعر اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر (کینٹ) امبر گیلا نی، پا سٹر پرویز سہیل ، پاسٹر ندیم کا مران ، ممبر کنٹو نمنٹ بورڈ پرو یز عزیز سہو ترہ و د یگر نے شر کت کی۔

پا سٹر پرو یز سہیل نے ضلعی انتطا میہ کی جا نب سے اقلیتوں کے حقو ق کے تحفظ کے لئے اٹھا ئے جا نے والے اقدا مات کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ ایسٹر کے مو قع پر امن و امان کی صو ر تحال کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتطا میہ کا تعاون قا بل ستا ئش ہے جنہوں نے فول پروف سکیو ر ٹی کو یقینی بنا کرکر مسیحی برادری کی خو شیوں کو دوبالا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذا ہب انسانیت سے محبت کا د رس د یتے ہیں اور اسی درس کو عام کر کے ہم دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ تقر یب کے اختتام پر پا سٹر پرو یز سہیل نے ڈ پٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گو ندل اور ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (جنرل) کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈ پیش کی-