راولپنڈی، ’’ہم یہاںموجود آپ کی خدمت کے لئے‘‘ کے سلوگن سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم میں مری روڈ پر ٹریفک آگاہی ڈے منایا گیا

بدھ 9 مئی 2018 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخارکی ہدایت پر راولپنڈی ٹریفک پولیس کی شہریوں میں ’’ہم یہاںموجود آپ کی خدمت کے لئے‘‘ کے سلوگن سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم میں گزشتہ رو ز راولپنڈی مری روڈ پر ٹریفک آگاہی ڈے منایا گیا اس موقع پر سی ٹی او بلال افتخار نے فرینڈلی پولیسنگ کے تحت بچوں اور روڈ یوزرز میں چاکلیٹس اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے کیونکہ تعلیم اور ٹریفک قوانین آگاہی سے ہی شاہراہوں پر بہترین نظم و ضبط ممکن ہے مری روڈ پر مریڑ چوک سمیت دیگر چوراہوں پر ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے بذریعہ ٹریفک آگاہی بورڈزشہریوں کو سٹاپ لائن پر کھڑے ہو کر خوب صورت انداز میں ہاتھوں میں آگاہی بورڈز اٹھا کر ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی ٹریفک آگاہی بورڈز پر سلوگن تحریر تھیں کہ’’ ہم یہاں آپ کی خدمت کے لئے موجود ہیں ‘‘ اس کے علاوہ ٹریفک کے اشارے محافظ ہمارے،موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں،دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ،گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں ،گاڑی اپنی لائن میں چلائیں ، تیز رفتاری باعث ہلاکت ہے،راستہ دینے کے اصول کو اپنایا جائے تو ٹریفک رش نہیں بنتا ، غلط اور ڈبل پارکنگ سے گریز کریں، دورانِ ڈرائیونگ ذمہ دار شہری اور اچھے ڈرائیور ہونے کا ثبوت دیں ‘‘ اور دیگر سلوگن تحریر تھیںاس دورا ن ٹر یفک وارڈنز اور جونیئر ٹریفک وارڈنز نے اشاروں پر کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کو بڑے دلکش انداز میں سلوٹ پیش کیا اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی بلال افتخار نے موٹر سائیکل سواروں ، گاڑی کے ڈرائیوروں، بچوں ،پیدل افراد اوردیگر روڈ یوزرز میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس اور فرینڈلی پولیسنگ کے تحت چاکلیٹس بھی تقسیم کیں اس موقع پر سی ٹی او بلال افتخار نے کہا کہ ہر روڈیوزرز دورانِ ڈرائیونگ اپنی اپنی ذمہ داری کا مظاہر ہ کرے دوسروں کے لئے احساس کا جذبہ رکھے اور ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور پارکنگ قوانین پر عمل کرے تو شہریوں کو پہلے سے زیادہ بہتر ٹریفک سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں کیونکہ ٹریفک پولیس بھرپور انداز میں شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے اور ٹریفک سہولیات مستفید کرنے کے لئے سرگرم عمل ے انہوںنے کہا کہ یہ آگاہی مہم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ شہری آگاہی کے بعد ٹریفک قوانین پر عمل کریںاس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کو روزانہ کی بنیادپر تیز کر دیا ہے اور بذریعہ ٹریفک آگاہی بورڈز ،بینرز اور پمفلٹس ٹریفک آگاہی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔