اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ طلعت فہد کا چارسدہ کے مختلف بازاروں کا دورہ

بدھ 9 مئی 2018 23:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ طلعت فہد نے چارسدہ کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں پر ہوٹلوں ، دکانوں، قصائیوں ، دودھ فروشوں کی دکانوں اور اشیائے خورد و نوش کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہوٹلوں اور دودھ فروشوں کو ناقص صفائی اور قصائیوں کو ناغہ کے دن قیمہ فروخت کرنے پر جرمانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوروں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف یہ اپریشن جاری رہیگا۔ کیونکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، اور اس ذمہ داری کو ہم پوری طرح نبھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :