وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا سوات ایکسپریس وے پر تعمیراتی کام کا جائزہ، منصوبے پر کام کی رفتار پر اظہار اطمینان
بدھ 9 مئی 2018 23:51
(جاری ہے)
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوات ایکسپریس وے کے پیکج ون یعنی کرنل شیر انٹر چینج سے کاٹلنگ تک کے مین کیرج وے کا تقریباً 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور 15مئی تک یہ حصہ مکمل جبکہ 21مئی تک کھل جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کو بتایاگیا کہ اس اہم شاہراہ کی تعمیر میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے اپنے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ہر پہلو پر خاص توجہ دی ہے اور اس منصوبے کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او ذاتی طور پر کر رہے ہیں ۔پرویز خٹک کو بتایا گیا کہ باقی ماندہ تعمیراتی کام پر تین شفٹوں میں کام جاری ہے اور اپنی معینہ مدت ہی میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ اس شاہراہ پر بننے والی پلوں اور دیگر حصوں کا تعمیراتی کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے جبکہ اس میں بننے والی دو سرنگوں میں سوات باؤنڈسے ایک ہزار میٹر اور مردان باؤنڈسے 726میٹر کام مکمل ہو چکاہے اور تقریباً 45فیصد کٹنگ کا کام باقی ہے جو آئندہ تین مہینوں میں مکمل ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے بریفنگ کے دوران مذکورہ منصوبے پر کام کی رفتار کو اطمینان بخش قرار دیا اور اس کو بروقت مکمل کرکے عوام کیلئے کھلنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے صوبائی حکومت کی اپنی نوعیت کی پہلی شاہراہ ہے جس کے ذریعے ملاکنڈ ڈویژن و دیگر آس پاس کے علاقوں اور صوبے کا سفری رابطہ مزید آسان ہو جائے گا۔پرویز خٹک نے پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے کے زمین مالکان کو اراضی معاوضہ کے حصول کیلئے فنڈزکی فراہمی میں اپنی کوششیں تیز کریں۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے ڈی جی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ہمراہ کرنل شیر انٹر چینج سے دوبیان تک بذریعہ سڑک جبکہ وہاں سے ظلم کوٹ تک سوات ایکسپریس وے کا فضائی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے سوات ایکسپریس وے ٹنل کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ انہوںنے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ مقررہ مدت ہی میں مذکورہ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ اس ایکسپریس وے کے ذریعے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر علاقوں تک سفر سہل ہو جائے گا اور پورے ملک اور صوبے کے ساتھ اس ڈویژن کا را بطہ مزید بہترہو سکے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے کام کا معیار اور تعمیراتی رفتار قابل تحسین ہے اور ان کی محنت کی بدولت یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت ہی میں مکمل ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے اداروں میں اصلاحات لانے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر بھی اپنی توجہ رکھی اور سوات ایکسپریس وے کی تعمیر اس کی زندہ مثال ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.