فیصل آباد ‘تحریک انصاف کے امیدوار ٹکٹوں کے حصول کیلئے آمنے سامنے ‘

پارٹی اختلافات باعث 2018ء کے عام انتخابات میں ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) کو مرکزی حیثیت حاصل

جمعرات 10 مئی 2018 14:13

فیصل آباد ‘تحریک انصاف کے امیدوار ٹکٹوں کے حصول کیلئے آمنے سامنے ‘
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پنجاب کے اہم ضلع فیصل آباد میں تحریک انصاف کے امیدوار ٹکٹوں کے حصول کیلئے آمنے سامنے آ گئے ‘ پارٹی اختلافات کے باعث 2018ء کے عام انتخابات میں ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) کو مرکزی حیثیت حاصل ہو گئی جبکہ پی ٹی آئی امیدوار آپس کے اختلافات کے باعث انتخابات میں شکست کے خدشہ سے دوچار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد ریجن میں پی ٹی آئی کو تا حال قیادت نہ مل سکی جس کی وجہ سے ریجن بھر میں پی ٹی آئی کے متعدد امیدوار صوبائی اور قومی اسمبلیوں کی نشستوں پر آمنے سا منے آ گئے قیادت پریشان فوری قیادت کے اعلان پر پارٹی میں اختلافات بڑھ جا ئیں گیپی ٹی آئی نے فوری طور پر ریجن کی قیادت کا اعلان نہ کیا تو انہیں الیکشن 2018میں نا قا بل تلافی ہو نے کا خدشہ ہے پی ٹی آئی کو فیصل آباد ریجن سے کو ئی بھی سیٹ نہ ملنے کا قوی امکان پیدا ہو چکا اس بھر پور فا ئدہ پیپلز پارٹی اٹھا ئے گی ۔