معروف بالی وڈ اداکارہ نے اچانک شادی کر کے سب کو حیران کر دیا

معروف بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے اداکار انگدبیدی سے شادی کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 10 مئی 2018 14:02

معروف بالی وڈ اداکارہ نے اچانک شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
بھارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2018ء) گزشتہ کچھ روز سے معروف بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کے خوب چرچے رہے ہیں۔اور ان کی شادی کی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائے رکھی۔تاہم اب ایک اور بالی وڈ اداکارہ نے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کر دیا۔بالی وڈ کی کئی فلموں میں مرکزی کردار نبھانے والی نیہا دھوپیا نے شادی کر لی۔نیہا دھوپیا نے انگدبیدی سے اچانک  شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

نیہا دھوپیا کی شادی کی خبر اس وقت درست ثابت ہوئی جب انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی شادی سے متعلق پوسٹ کر کے اپنی شادی کی تصدیق کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیہا دھوپیا نے انگدبیدی سے شادی کی ہے۔انگدبیدی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے۔

(جاری ہے)

اور وہ بھی اداکار ہیں۔نیہا دھوپیا اور انگدبیدی کے مابین رشتے سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ دونوں گزشتہ چار سالوں سے دوست ہیں۔

تاہم اب دونوں نے اس دوستی کو رشتہ میں بدلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شادی کر لی۔نیہا دھوپیا نے ایک پنجابی روایتی تقریب میں شادی کی۔اس موقع پر نیہا دھوپیا نے گلابی رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔جب کہ ان کے شوہر سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی نیہا دھوپیا کی شادی کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔ اور نیہا دھوپیا کی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر نیہا دھوپیا کو اپنے مداحوں کی جانب سے نئی زندگی کا سفر شروع کرنے پر مبارک باد بھی دی جا رہی ہے۔اور ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جب کہ بالی وڈ کی معروف شخصیات اور نیہا دھوپیا کے ساتھی اداکاروں نے بھی نیہا دھوپیا کو شادی کے بندھن میں بننے پر مبارک باد دی ہے۔