سعودی عرب ایک فیملی کے 3بچے حادثے میں ہلاک

جمعرات مئی 14:31

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) مکہ ساحل روڈ پر گاڑی اور ٹرک میں آمنے سامنے سے ٹکر ہونے پر 3افراد ہلاک اور 3شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ الساحل روڈ پر الشعیبہ چیک پوسٹ کے بعد اللیث کی طرف پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثہ کا باعث گاڑی غلط طریقے سے اوور ٹیک کرنے پر ہوا۔ ایک غیر ملکی گاڑی چلا رہا تھاجس پر میاں بیوی اور 3بچے سوار تھے۔ سب سے بڑے کی عمر 7برس تھی۔ تینوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ ڈرائیور اور ماں باپ زخمی ہوگئے۔ شہری دفاع اور ہلال احمر کے اہلکارو ںنے زخمیوں کو گاڑی سے بمشکل نکال کر اسپتال میں داخل کرایا اور میتوں کو سرد خانے میں محفوظ کرادیا۔