مسلم لیگ (ن) پاکستا ن کی مقبو ل جماعت ہے،ذوالفقار علی بھٹی

جمعرات 10 مئی 2018 15:30

سرگودھا۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستا ن کی مقبو ل اور بڑی سیاسی جماعت ہے، یوتھ ونگ کے نوجوا ن ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کر دار ادا کریں گے، پی ٹی آئی کا سازشوں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کا خواب پورا نہیں ہو گا،گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی آئندہ الیکشن میں کا رکردگی کی بناء پر کامیابی حاصل کر یگی ‘ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی سیاسی و اخلاقی اقدار پامال کرر ہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کی سب سے بڑی اور حقیقی قوت ہے جس نے ہمیشہ ہی ملک کی تعمیر وترقی کو یقینی بنایا، مسلم لیگ (ن) کی حکو مت کی پالیسیوں کی بنا پر پاکستان آج معاشی طور پر بہتر پوزیشن میں ہے اور آئند ہ عا م انتخا با ت میں بھی ملک بھر میں کامیابی حاصل کر ینگے ۔