شوبز دنیا میں حسد کی بھرمار ہے کوئی جونیئرز فنکار کو برداشت نہیں کرتا ‘لائیکا خان

جمعرات 10 مئی 2018 15:54

شوبز دنیا میں حسد کی بھرمار ہے کوئی جونیئرز فنکار کو برداشت نہیں کرتا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) اداکارہ لائیکا خان نے کہا ہے کہ شوبز دنیا میں حسد کی بھرمار ہے کوئی جونیئرز فنکار کو برداشت نہیں کرتا ،حاسدوں کی اس بھیڑ میں اپنا مقام بنانا بہت مشکل ہے ’’آئی این پی ‘‘ سے گفتگو کرتے لا ئیکا خان نے کہا کہ فنکار مدتوں بعد پیدا ہوتا ہے رقص ایک بہت بڑے فن کا نام ہے رقص ہر کسی کے بس کا روگ نہیں ٹھمکے لگا نے والیاں زیادہ دیر فیلڈ میں نہیں رہ سکتیں ،اصل اور نقل کی پہچان شائقین بہتر کر لیتے ہیں ،مغرور سینئرز کی وجہ سے جونئیرز کی حوصلہ شکنی معمول بن چکا ہے آج کے جوئنیرز کل کے لیجنڈ ہونگے لیکن انکی مناسب حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :