طب نبوی ؐ میں دنیا کی تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے، حکیم ناصر حیات

جمعرات 10 مئی 2018 16:20

سرگودھا۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ممتازدانش حکیم ناصر حیات اعوان نے کہا کہ طب نبوی ؐ میں دنیا کی تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کااظہار ریڈیوپروگرام پاکستان کے پروگرام دانش کدہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ‘محمد شان شہزاد ‘محمد ندیم اور محمد علی تبسم نے بھی گفتگو کی، حکیم ناصر حیات اعوان نے کہا کہ ایلو پیتھی طرز علاج سے بہت سے مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں، مضر صحت خوراک نے انسانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا ہے،ذہنی تنائو میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،گولیوں اور ٹیکوں کے بے جا استعمال سے معدے خراب ہو رہے ہیں،ان حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ہلکی غذائوں اور طب کے قدیم طریقوں پر عمل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :