ڈیڑ ھ سالہ بچے کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم فیضان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

جمعرات 10 مئی 2018 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) ڈیڑھ سالہ بچے کے قتل کا جرم ثابت ہونے ہر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے مجرم فیضان کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔عدالت نے مجرم کو ڈکیتی کے جرم میں 7 سال قید کی اضافی سزا بھی سنائی۔جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں 2014 میں شاہراہ فیصل تھانے کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ڈیڈھ سالہ بچے کے قتل سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

۔عدالت نے مجرم فیضان پر ڈیڈھ سالہ بچے عبداللہ کا قتل ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کے ساتھ ساتھ 2 لاکھ روپے جرمانے کی سز سنائی جبکہ عدالت نے مجرم فیضان کو ڈکیتی کے جرم میں 7 سال قید کی اضافی سزا بھی سنائی۔۔۔واضح رہے کہ مجرم فیضان نے ساتھیوں کے ہمراہ 2014 میں چاند رات کو میجر عزیر نامی شخص کے بیٹے عبداللہ کو ڈکیتی مزاحمت کے داوران فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔۔مجرم کے خلاف مقدمہ تھانہ شاہراہ فیصل میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے درج تھا