Live Updates

پاکستان مسلم لیگ(ن) (آج ) ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی ،ْنوازشریف ، مریم نوازجلسہ سے خطاب کرینگے

جمعرات 10 مئی 2018 18:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )(آج )گیارہ مئی کو ملتان میں عوامی طاقت کا بڑامظاہرہ کرے گی،قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹڈیم میں منعقدہ جلسہ عام سے قائدمسلم لیگ (ن )میاں نوازشریف اور مریم نوازشریف خطاب کریں گے ،ْ اسلسلے میں تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،ْشہربھرکو خیرمقدمی بینروں اورپارٹی پرچموں سے سجایاگیا ہے ،ْ چوکوں،چوراہوں اورشہرکے داخلی راستوں پراستقبالی کیمپس لگائے گئے ہیں جن پرپارٹی ترانے گونجتے رہے مقامی رہنمائوں نے بتایا کہ جلسہ عام میں ملتان شہرکی تمام یوسیز اوروارڈز سے سینکڑوں کی تعدادمیں قافلے ریلیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے ،ْ جلسہ عام میں مجموعی طور پر لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

یوتھ ونگ کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرحمن فری نے کہا کہ محترمہ مریم نوازشریف کیلئے خصوصی طورپر سونے کاشاہی تاج تیارکرایا گیا ہے ،گیارہ مئی کے ملتان جلسہ میں ان کی تاج پوشی کی جائے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات