گورنر پنجاب کی داتا دربار، بی بی پاک دامن اور علامہ اقبال کے مزارات پر حاضری ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں، فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 11 مئی 2024 14:57

گورنر پنجاب کی داتا دربار، بی بی پاک دامن اور علامہ اقبال کے مزارات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان نے ہفتہ کے روز داتا دربار،بی بی پاک دامن اور علامہ اقبال کے مزارات پر حاضری دی ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میرا تعلق متوسط طبقے سے ہے ،میں پیپلزپارٹی کے ایک کارکن کی حیثیت سے پنجاب میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کام کرتا رہوں گا، پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات محنت کروں گا،عام آ دمی کو سستی روٹی چاہیے اس کیلئے پوری جدو جہد کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی حالات بہتر ہوں گے تو معیشت بھی مستحکم ہو گی ، ہمیں پاکستان کی ترقی کیلئے سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کرنا ہو گا تاکہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو ۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کرنے میں پل کا کر دار ادا کروں گا تاکہ دونوں سیاسی جماعتیں پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے مل کر جد وجہد کریں۔ مزید براںگورنر پنجاب نے مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔