Live Updates

قومی اسمبلی میں بھی خلائی مخلوق کے چرچے ، اعجاز جاکھرانی نے مفتاح اسماعیل کو خلائی مخلوق قرار د یدیا

عمران خان وزیر اعظم نہیں بنے گا کوئی خلائی مخلوق کا بندہ وزیراعظم بنے گا ،پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہو گی تو خلائی مخلوق آتی رہے گی،پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال

جمعرات 10 مئی 2018 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں بھی خلائی مخلوق کے چرچے چھائے رہے ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خلائی مخلوق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم نہیں بنے گا کوئی خلائی مخلوق کا بندہ وزیراعظم بنے گا ،پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہو گی تو خلائی مخلوق آتی رہے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال کر تے ہوئے اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ خلائی مخلوق تو اسمبلی اور سینیٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں جن کو ٹول کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، ایک دن کوئی پارٹی میں آتا ہے دوسرے دن اس کو ٹکٹ دے دیتے ہیں، مفتاح اسماعیل بھی خلائی مخلوق ہیں وہ کہاں سے آئے، انہوں نے کہا کہ 2013میں آپ کے پاس کتنی خلائی مخلوق آئی تھی،31مئی کے بعد اور خلائی مخلوق ادھر ادھر چلی جائے گی۔ اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ کوئی خلائی مخلوق کا بندہ وزیراعظم بنے گا کوئی عمران خان نہیں بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ،پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہو گی تو خلائی مخلوق آتی رہے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات