الیکشن کمیشن پنجاب نے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابی حلقوں پر الیکشن 2018ء کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کرلی

جمعرات 10 مئی 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابی حلقوں پر الیکشن 2018ء کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں بتایاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں پنجاب بھر کے پرائزڈنگ افسران اور اسسٹنٹ پیرائزڈنگ افسران کو الیکشن کے انعقاد اور قواعد ضوابط کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے ایک کتابچہ جاری کر دیا ہے جس میں مذکورہ انتخابی افسران کو ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی گئی ہے آگاہی میں الیکشن کے پرامن اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے حوالے سے تمام مرااحل کے بارے میںبتایاگیا ہے کہ کتابچے میں پیرائیڈنگ افسران اور اسسٹنٹ پیرائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کیلئے اپنا رویہ غیر جانبدارانہ رکھیں تمام پیرائزئیڈنگ افسران پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کے آغاز سے قبل تمام انتخابی سٹا ف سے حلف لیں کہ وہ پولنگ کے دوران غیر جانبدارانہ رہیں گے اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد میں کوئی مداخلت نہیں کرینگے اور نہ ہی کوئی سٹاف ممبر اپنی پسند کی سیاسی جماعت کو اپنے مقاصد کے سامنے رکھے گا۔