صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع کسٹم کورٹ کے جج کی تعیناتی تاحال نہ ہوسکی

جمعرات 10 مئی 2018 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع کسٹم کورٹ کے جج کی تعیناتی تاحال نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے کسٹم سے متعلقہ مختلف مقدمات کی سماعت تاخیر کا شکار ہے بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز کسٹم عدالت میں دس مقدمات کی سماعت ہونا تھی جبکہ کسٹم حکام نے ان مقدمات میں ملوث چھ ملزمان کو عدالت میں حاضری کیلئے پیش بھی کیا لیکن جج کی عدم تعیناتی کی وجہ سے تمام مقدمات میں ملزمان کو پیشی کی اگلی تاریخیں دیکر واپس بھجوا دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :