نیب ایک مکمل غیر جانبدار ادارہ ہے اور کرپشن کیخلاف بلاامتیاز غیر جانبدارانہ بنیادوں پر تحقیقات کررہاہے، ڈائریکٹر جنرل

جمعرات 10 مئی 2018 21:27

نیب ایک مکمل غیر جانبدار ادارہ ہے اور کرپشن کیخلاف بلاامتیاز غیر جانبدارانہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) نیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ نیب ایک مکمل غیر جانبدار ادارہ ہے اور کرپشن کیخلاف بلاامتیاز غیر جانبدارانہ بنیادوں پر تحقیقات کررہاہے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب اپنی تحقیقات میں کسی قسم کا دبائو برداشت نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ جنوری 2018ء سے اب تک نیب کو 114 شکایات موصول ہوئیں ہیں ان شکایات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نیب لاہور نے گزشتہ چار ماہ کے دوران نیب عدالتوں میں ملزمان سے تین سو پندرہ ملین روپے سے زائد کی رقم وصول کی جن میں 108 انکوائریاں چل رہی ہیں جبکہ 30 ریفرنسز داخل کئے گئے ہیں اور آٹھ کرپشن کیسز پر تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :