فیصل آباد، گندم کی سرکاری خریداری مہم کے دوران کسی قسم کی بدنظمی یا بے قاعدگی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا،سلمان غنی

قصور وار سٹاف کیخلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

جمعرات 10 مئی 2018 22:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے خبردار کیا ہے کہ ضلع میں گندم کی سرکاری خریداری مہم کے دوران کسی قسم کی بدنظمی یا بے قاعدگی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا اور قصور وار سٹاف کیخلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے یہ وارننگ سمندری میں گندم کے خریداری مرکز کامعائنہ کرتے ہوئے جاری کی۔

ایس ایس پی(آپریشن) رانا محمد معصوم،ڈی ایف سی امان اللہ سومرو،اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار اوردیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے باردانہ کی تقسیم اور خریدی جانے والی گندم کے ریکارڈ کو چیک کیا اور کہا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ سے آگاہ کیاجائے۔انہوں نے وزن کے کنڈوں کامعیار چیک کیا اور گندم کو سٹور کرنے کے انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ گندم کے سٹاک کے تحفظ اور دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سنٹر پر موجود کاشتکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مفادات پر بھرپور انداز میں تحفظ کیا جارہا ہے اور کوئی حقیقی کاشتکار حکومت کے ان مفید اقدامات کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔انہوں نے سنٹر انچارج اوردیگر سٹاف سے کہا کہ کاشتکاروں کی مدد ورہنمائی کے سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور سنٹرز پر کاشتکاروں کے لئے پینے کے ٹھنڈے پانی،بیٹھنے کے لئے آرام دہ جگہ اور دیگر سہولیات کوہمہ وقت برقرار رکھا جائے۔

ایس ایس پی(آپریشن)رانا محمد معصوم نے گندم خریداری مراکز پر سیکورٹی امور چیک کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود سٹاف کو ہدایت کی کہ مشکوک افراد کی حرکات پر کڑی نظررکھی جائے اور گندم کے کاشتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کریں تاکہ انہیں اپنی اجناس سنٹرپرلانے اورواجبات لے جانے میں تحفظ کا احساس رہے۔

متعلقہ عنوان :