ایڈیشنل چیف سیکرٹری آ زادکشمیر ڈاکٹر آصف شاہ کو چیف سیکرٹری کا اضافی چارج دیدیا گیا

جمعرات 10 مئی 2018 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر آصف شاہ کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔آزادکشمیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انکی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ اس سے قبل چیف سیکرٹری اعجاز منیر کو سیکرٹری ایویشن ڈویژن تعینات کردیا گیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاق سے کسی بھی بیوروکریٹ نے آزاد کشمیر میں بطور چیف سیکرٹری آزادکشمیر آنے کی حامی نہیں بھری جس کے بعد وفاق میں نئی حکومت کے آنے تک ڈاکٹر آصف شاہ کو اضافی چارج دیدیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آزاد کشمیر میں چیف سیکرٹری کیلئے کئی وفاقی سیکرٹریز کو پیش کش کی گئی تھی تاہم کسی سیکرٹری نے اس وقت آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری کا چارج لینے سے انکار کر دیا۔اس کی ایک وجہ یہ بتائی اس وقت جو چیف سیکرٹری تعینات کیا جائے گا اس کی مدت نگران حکومت کے برابر ہو گی اور نئی حکومت نے آتے ہی اس کا تبادلہ کر دے گی۔اس سوچ کی بنیاد پر کسی بھی بیوروکریٹ نے آزاد کشمیر میں آنے کی حامی نہ بھری۔ ۔

متعلقہ عنوان :