جیلوں میں تمام قیدیوں کو قوانین کے مطابق ہر قسم کی بنیادی سہولیات سمیت قانونی معاونت کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے،مظفر عالم صدیقی

جمعرات 10 مئی 2018 22:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ڈی آئی جی جیل خانہ جات سکھر مظفر عالم صدیقی نے کہا ہے کہ جیلوں میں تمام قیدیوں کو جیل قوانین کے مطابق ہر قسم کی بنیادی سہولیات سمیت قانونی معاونت کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ جیلوں میں دیگر کھیلوں ، ہنر مندی سمیت دیگر پروگرام کا انعقاد کرا کے قیدیوں کو تفریحی و ہنر فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے میری ذاتی کوشش ہے کہ جیلوں میں قید قیدی اچھے شہری بن کر معاشرے کا حصہ بنے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگ اٰیڈ آفس کے زیر اہتمام جیل ون میں تیس قیدیوں کو مختلف مضمون کی تربیتی ورکشاپ مکمل کرنے والی تقریب کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ لیگل ایڈ آفس کے زریعے تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں کو اپنے حقوق اور قوانین کے بارے میں معلومات فراہم ہو سکے اور وہ مزید آنے والے قیدیوں کو یہ تربیت دے سکے گے جیل قیدیو ں کو جیل مینوئل کے مطابق جیل کا عملہ تمام تر سہولیات دینے کا پابند ہے اب جیل اصلاح گھر بن رہے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم وہ ڈاکٹز ہیں جو یہ نہیں چاہتے کہ ہمار ی کلینک پر مریض آئے ہم چاہتے ہیں کہ ہماری کلینک خالی رہے اور قیدی اپنے پیاروں میں ہوں لیکن ہم قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے پابند ہیں ۔

متعلقہ عنوان :