پشاور، ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدرمرحوم شیرخان آفریدی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اورقرآن خوانی کی تقریب کاانعقاد

جمعرات 10 مئی 2018 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پشاور پریس کلب کے زیر اہتمام ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدرمرحوم شیرخان آفریدی کی ایصال ثواب کیلئے پشاور پریس کلب میںفاتحہ خوانی اورقرآن خوانی کی تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں صدرپریس کلب عالمگیرخان،سینئرصحافی شمیم شاہد،کے ایچ یوجے کے سینئرنائب صدرعزیزبونیری ،صحافیوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر مرھوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ،قرآن خوانی میں کثیر تعداد میں صحافیوں سمیت سول سو سائٹی کے ارکان نے شرکت اور مرحوم کو انکے صحافتی حدمات پر خراج تحسین پیش کی کہ ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر شیر خان مرحوم گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے ،مرحوم نے آزادی صحافت کے لئے ہمیشہ صحافی کارکنوں کے لئے آوا ز اٹھائی۔

متعلقہ عنوان :