رمضان کے چاند کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم ترین اعلان

مفتی منیب الرحمان نے رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 مئی 2018 20:43

رمضان کے چاند کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم ترین اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) مفتی منیب الرحمان نے رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز اگلے ہو جانے کا امکان ہے۔ ایسے میں مفتی اعظم پاکستان اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان کی جانب سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں 16 مئی بروز بدھ کو بلایا گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان ہی کریں گے۔ جبکہ اجلاس میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں رمضان کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح کہ محکمہ موسمیات اور ماہر فلکیات پہلے ہی رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے اہم پیشن گوئی کر چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات اور ماہر فلکیات کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 16 مئی کو نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا کے 99 فیصد اسلامی ممالک میں بھی رمضان کا چاند 16 مئی کو ہی نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں۔ ایسے میں پاکستان اور دنیا کے دیگر اسلامی ممالک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کا امکان ہے۔