چارسدہ ،ضلع چارسدہ میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد صحت کارڈ ہولڈر کا علاج معالجہ بند

پی ٹی آئی ضلع چارسدہ کے رہنماؤں جہانگیر رضا ،میاں وحید باچا اور دیگر نے صحت کارڈ پر علاج معالجہ کی سہولیات کی بندش کے خاتمے کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دے دی بعض عناصر صوبائی حکومت کی بد نامی اور اس سسٹم کو ناکام کرنے کے لئے شاہ میڈیکل کمپلیکس چارسدہ میں انصاف صحت کارڈ کی سہولت کو بند کرکے ہزاروں نادار اور مستحق مرد و خواتین مریضوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے،پریس کانفرنس

جمعرات 10 مئی 2018 23:11

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ضلع چارسدہ میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد صحت کارڈ ہولڈر کا علاج معالجہ بند ، اس حوالے سے پی ٹی آئی ضلع چارسدہ کے رہنماؤں جہانگیر رضا ،میاں وحید باچا اور دیگر نے انصاف صحت کارڈ ہولڈرز مریضوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سیاسی اثر و رسوخ اور سازش کے تحت شاہ میڈیکل کمپلکس ایک لاکھ بیس ہزارسے زائد مریضوں کے صحت کارڈ پر علاج معالجہ کی سہولیات کی بندش کے خاتمے کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دے دی بصورت دیگر وہ ہزاروں صحت انصاف کارڈ ہولڈرز کے ہمراہ موٹروے انٹر چینج کو بند کرکے احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے غریب لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کو مفت فراہم کرنے کے لئے انصاف صحت کارڈ کی اسکیم شروع کی ہے اور چارسدہ میں ایک لاکھ20ہزار سے زائد غریب لوگوں کو انصاف صحت کارڈہمارے اور پی ٹی آئی کے دیگر ذمہ داروں اور کارکنوں کے ذریعے جاری کئے گئے اس پر تحصیل چارسدہ میں واقع کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ تمام جدید طبی سہولیات سے آراستہ شاہ میڈیکل کمپلیکس میں علاج معالجے کی سہولت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا لیکن افسوس کہ بعض عناصر سیاسی اثر رسوخ اور سازش سمیت صوبائی حکومت کی بد نامی اور اس سسٹم کو ناکام کرنے کے لئے شاہ میڈیکل کمپلیکس چارسدہ میں انصاف صحت کارڈ کی سہولت کو بند کرکے ہزاروں نادار اور مستحق مرد و خواتین مریضوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہا اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطہ بھی کیا گیا لیکن افسوس کہ انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا انصاف صحت کارڈ کی سہولت کی مذکورہ ہسپتال میں بندش پر متاثرہ لوگ ہمارے گھروں پر آکر اسے دھوکا اور فراڈ کا نام دے کر ہمیں بے جا بد نام کرنے کی کو شش کر رہے ہیں اور ہزاروں افراد نے صحت کارڈ کو جلانے کی بھی دھمکی دی ہے لیکن ہم نے انہیں تسلی دے کر دوبارہ اسے فعال بنانے کے لئے جدوجہد کرنے کے وعد ے کئے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سیکرٹری صحت عابد مجید پراجیکٹ ڈائریکٹر ریاض تنولی اور دیگر ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر تحصیل چارسدہ کے تقریباً پچاس ہزار غریب اور نادار مریضوں کے علاج کیلئے شاہ میڈیکل کمپلیکس میں علاج معالجہ کی سہولیات کو بحالی کے لئے اقدامات کریں بصورت دیگر وہ ضلع بھر کے ہزاروں انصاف صحت کارڈ ہولڈرز کے ہمراہ موٹر وے انٹر چینج کو بند کرکے بھر پور احتجاج کریں گے ۔