ساہیوال ،موٹرسائیکل میں دوپٹہ پھنسنے پر خاتون سمیت دو افراد گرگئے

لوڈر گاڑی اوپر سے گزرنے کے نتیجہ میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق‘مرد شدید زخمی

جمعرات 10 مئی 2018 23:23

ساہیوال ،موٹرسائیکل میں دوپٹہ پھنسنے پر خاتون سمیت دو افراد گرگئے
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) موٹرسائیکل میں دوپٹہ پھنسنے پر خاتون سمیت دو افراد گرگئے ‘لوڈر گاڑی اوپر سے گزرنے کے نتیجہ میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق‘مرد شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالہ روڈ پر مزمل حسین اپنی ایک عزیزہ تانیہ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کمیر سے ساہیوال آرہاتھا کہ 101/9-Lکے قریب خاتون کادوپٹہ موٹرسائیکل کے پہیہ میں پھنس گیا اور وہ دونوں سڑک پر گرگئے۔اسی دوران ڈالہ نمبری3150/LES کے نامعلوم ڈرائیور نے تیزرفتاری کے باعث ڈالہ اوپر چڑھادیا جس کے نتیجہ میں تانیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ مزمل حسین کی ٹانگ ٹو ٹ گئی۔پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔