ری سائیکل کیے ہوئے رنگین شیشوں سے بنا جاپان کا بے نام ساحل
امین اکبر جمعرات 10 مئی 2018 23:52
پوری دنیا میں صرف چند شیشے کے ساحل موجود ہیں اور ان کا تعداد میں کم ہونا ہی ان کی غیر معمولی شہرت کا باعث بن گیا ہے۔ جاپان میں شیشوں سے بنا ہوا ایک ساحل اتنا گمنام ہے کہ تاحال اس کا کوئی نام تک نہیں رکھا گیا۔
جاپان کا مذکورہ ساحل ناگا ساکی پریفیکچر کے اومورا شہر میں ائیر پورٹ کے نزدیک ایک گمشدہ موتی کی مانند ہے۔ یہ بے نام ساحل دراصل ری سائیکل کیے ہوئے رنگین شیشوں سے بنایا گیا ہے۔
سورا نیوز 24 کے مطابق چند سال قبل اس جگہ پر چٹانیں تھیں۔ موسم گرما میں یہ جگہ کائی سے ڈھک جاتی تھی۔ جب کائی ختم ہوتی تو اس کی ناقابل برداشت بد بو لوگوں کو ساحل کے نزدیک نہیں آنے دیتی تھی۔ اس ناگوار صورتحال سے نپٹنے کے لیے مقامی حکام نے فیصلہ کیا کہ یہاں سے ان چٹانوں کو ہٹا کر اس پورے ساحل پر ری سائیکل شدہ ریزہ ریزہ شیشے پھیلا دیے جائیں تاکہ کائی کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔
(جاری ہے)
اس مصنوعی سجاوٹ کا دوسرا مقصد اسے سیاحوں کے لیے پرکشش مقام بنانا تھا۔ فی الحال اس بے نام ساحل کے قریب تیراکی پر پابندی عائد ہے۔
یہ جزیرہ مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ابھی سے مشہور ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ لہٰذا توقع کی جا رہی ہے اب یہ جزیرہ زیادہ دیر بے نام نہیں رہے گا بلکہ اس کی خوبصورتی کے پیش نظر کوئی شاندار نام رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.