سعودی ڈیزائنرخواتین نے فیشن کی دنیا میں دھوم مچا

سعودی ڈیزائنرخواتین کے تیار کردہ عبائے اٹلی اور امریکی خواتین کے دلوں کو چھو گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 11 مئی 2018 11:11

سعودی ڈیزائنرخواتین نے فیشن کی دنیا میں دھوم مچا
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) سعودی ڈیزائنرخواتین نے فیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی 15 ڈیزائنر خواتین نے فیشن شو میں اپنے ڈیزائنز کی نمائش کی تھی جس میں کئی امریکی اور اٹالوی خواتین نے شرکت کی ۔ جدہ میں ہونے والے اس فیشن شو میں آنے والی اٹالوی اور امریکی خواتین سعودی خواتین کے بنائے گئے عبائے کے ڈیزائزئن پر فریفتہ ہی ہو کر رہ گئیں ۔

جدہ میں ہونے والے عبائے کی یہ نمائش سعودی عرب میں ہونے والی ساتویں نمائش تھی جہاں پر غیر ملکی خواتین جدید طرز کے عبائے دیکھ کر ہکا بکا ہی رہ گئیں ۔ مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق جدہ میں امریکہ اور اٹلی کے قونصل خانوں کی خواتین سعودی ڈیزائن والے عبایوں پر فریفتہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

امریکی اور اطالوی خواتین عبایہ کی ساتویں نمائش دیکھنے کیلئے پہنچی ہوئی تھیں جہاں وہ جدید طرز کے عبائے دیکھ کر ششدر رہ گئیں۔

15سعودی ڈیزائنر خواتین نے فیشن کی دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے۔ انہوں نے نئے ڈیزائن والے عبائے نمائش میں سجا رکھے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے معاشرے کی ممتاز خواتین پہنچ رہی ہیں۔ نمائش میں خوشبویات اور انواع و اقسام کے زیورات بھی رکھے گئے ہیں ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر ملکی خواتین نے سعودی خواتین کی اس طرح کی شاندار تخلیق کو خوب سراہا اور کہا کہ وہ اُمید بھی نہیں کر سکتیں تھیں کہ سعودی عرب جیسے قدامت پسند معاشرے میں اس قدر ٹیلنٹ چھپا ہوا تھا جسے آج تک کوئی دیکھ نہیں پایا تھا ۔

امریکی خواتین نے مقامی میڈیا سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان کے سعودی خواتین کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ آج تک سعودی خواتین کو انکا وہ حق نہیں ملا جو انکو ملنا چاہیے تھا ۔ لیکن محمد بن سلمان نے وہ کر دیکھایا ہے جو آج تک سعودی عرب کا کوئی حکمران نہیں کر پایا تھا ۔