Live Updates

شہباز زشریف نے اپنے ہی بھائی کی مخالفت کر دی

معروف صحافی عارف نظامی نے تمام کہانی سنا ڈالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 مئی 2018 11:20

شہباز زشریف نے اپنے ہی بھائی کی مخالفت کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ نواز شریف نے پریس کانفرنس کی ، جس میں انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق کا زمینی مخلوق سے مقابلہ ہو گا۔ نواز شریف کو کھُل کر بات کرنی چاہئیے۔ ان کو بتانا چاہئیے کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے ، کیا وہ ملک کے کسی مقتدر حلقے کی جانب اشارہ کر رہے ہیں یا پھر ان کا اشارہ کسی اور ادرے کی طرف ہے۔

پتہ نہیں نواز شریف اس طرح کی پہیلیاں کیوں بوجھوا رہے ہیں۔ لیکن اس کے برعکس ایک اور بات واضح ہے کہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی خلائی مخلوق نہیں ہے نہ ہی ہم ان سے خوفزدہ ہیں، ان کے اس بیان نے نواز شریف کے بیانیے کو اُلٹا کر رکھ دیا ہے۔ کیونکہ جس خلائی مخلوق کی طرف نواز شریف غالباً اشارہ کر رہے ہیں الیکشن میں اس کی رضامندی اور حمایت ہونا ضروری ہے اور شہباز شریف کو وہ حاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اپنی ہی قیادت میں بیانیے میں اختلاف چل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف چاہیں گے کہ میں نہیں تو اور کوئی نہیں،وہ اپنے بعد اپنا سیاسی جانشین مریم نواز کو سمجھتے ہیں لیکن اگر شہباز شریف آئندہ الیکشن کے بعد وزیر اعظم بن جاتے ہیں تو ان کی چلے گی اور سیاسی جانشین بھی ان کے اپنے خاندان سے ہی ہو گا۔ اور یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہے گا۔ خیال رہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ ن کی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ابھی کئی لوگ پارٹی چھوڑ کر جانے والے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مسلم لیگ ن چھوڑ کر جانے والے بہت سے لوگ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کے مخالف تھے ،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا، اور اب شہباز شریف نے بھی اپنے بیان میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے برعکس بیان دیا ہے جو مسلم لیگ ن کی قیادت میں بیانیے پر اختلاف کا واضح ثبوت ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات