قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و اقتصادی امور کی چار رپورٹیں قومی اسمبلی میں پیش

جمعہ 11 مئی 2018 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و اقتصادی امور کی چار رپورٹیں قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین قیصر احمد شیخ نے بنکوں کے قومیانے کے بل 1974ء میں مزید ترمیم کے بل 2018ء ‘ قرضہ جات برائے زرعی‘ تجارتی و صنعتی اغراض (ترمیمی) بل 2017ء سرمایہ کاری کارپوریشن پاکستان تنسیخ بل 2017ء اور ایس بی پی بنکنگ سروسز کارپوریشن (ترمیمی) بل 2017ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹس ایوان میں پیش کیں۔