چوتھا عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ 29 مئی سے کھیلا جائیگا

ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کردی گئیں ،ْملک بھر سے 26 ٹیمیں حصہ لیں گی

جمعہ 11 مئی 2018 13:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھا عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ 29 مئی سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگا، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 26 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، اسلام آباد، بلوچستان کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی مینجر میٹنگ 26 مئی کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 جون کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

فائنل کے بعد ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لئے مدعو کیا جائیگا جو جون میں کراچی میں لگا جائیگا، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم روواں سال جولائی میں ملائیشیا میں کھیلے جانے والی انٹرنیشنل روک بال چمپئن شپ میں شرکت کریگی۔