سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، ترجمان وزیرِ اعظم آفس

جمعہ 11 مئی 2018 13:59

سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ترجمان وزیرِ اعظم آفس نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم کی طلبی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان میں وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ وزیرِ اعظم قانون کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں اور عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے کسی بھی مسئلے پر بلائے جانے پر وہ ضرور پیش ہوں گے۔ وزیرِ اعظم نے بارہا اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تمام اداروں کو آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنے اختیارات کا استعمال کرنا چاہیے۔