مہاتیر محمد نے ملائیشیا کے بطور نئے وزیراعظم حلف اٹھا لیا، ٹرمپ کی مبارکباد

مہاتیر محمد نے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک خصوصی تقریب میں بطور وزیر اعظم حلف اٹھایا،مقامی میڈیا

جمعہ 11 مئی 2018 15:05

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ملائیشیا کے بانوے سالہ بزرگ سیاستدان مہاتیر محمد نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ کئی عالمی رہنماؤں کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مبارکبادی پیغام ارسال کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الیکشن میں مہاتیر کے اپوزیشن سیاسی اتحاد نے وزیراعظم نجیب رزاق کے حکمران اتحاد کو غیر معمولی طور پر شکست دے دی تھی۔ ساٹھ سال بعد ملائیشیا میں اپوزیشن پارٹی نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مہاتیر نے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک تقریب میں بطور وزیر اعظم حلف اٹھایا۔ مہاتیر ملائیشیا میں طویل ترین عرصے تک اقتدار میں رہنے والے سیاستدان بھی ہیں۔