شاہین ایئرسلک بینک کے کسٹمرز کوٹکٹ کی آن لائن خریداری پر ڈسکاؤنٹ دے گا

جمعہ 11 مئی 2018 17:25

شاہین ایئرسلک بینک کے کسٹمرز کوٹکٹ کی آن لائن خریداری پر ڈسکاؤنٹ دے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) اپنے مسافروں کواعلیٰ سفری سہولیات فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ، پاکستان کی دوسری پرچم بردار ایئر لائن شاہین اِیئر انٹرنیشنل نے سلک بینک کے ساتھ معاہدے پر دستخظ کیے ہیں جس کے تحت شاہین ایئر سلک بینک کا کریڈٹ کارڈ رکھنے والے صارفین کواپنے ٹکٹ کی آن لائن خریداری پر 9% ڈسکاونٹ دے گی۔

معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کراچی میں واقع سلک بینک کے آفس میں منعقد ہوئی جس کے دوران چیف مارکیٹنگ آفیسر، زہیب حسن نے شاہین ایئر لائن کی جانب سے اورسلک بینک کے ہیڈ آف کارڈ پروڈکٹ عاصم حفیظ قریشی نے بینک کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر سلک بینک کے ہیڈ آف الائنسز، لائلٹی اینڈ نیو انیشی ایٹوز، نعمان بٹ ،سلک بینک کی کریڈٹ کارڈ اینڈ الائنسز ٹیم اور ساتھ شاہین ایئر کی مارکیٹنگ ٹیم بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

کریڈٹ کارڈز کی مارکیٹ میں سلک بینک کا نمایاں حصہ ہے اور سلک بینک کے ساتھ اس تعاون کی صورت میں شاہین ایئر نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے جو ملک میں کسی بھی بینک کے ساتھ اس کایہ تیسرا اتحاد ہے۔دونوں اداروں کے درمیان اس اسٹریٹجک معاہدہ کی صورت میں شاہین ایئر سلک بینک کریڈٹ کارڈ رکھنے واے صارفین کو آن لائن خریداری پرخصوصی9% ڈسکاؤنٹ دے گی۔

اس طرح ایئر لائن نے ملک کے مالی اداروں کے ساتھ تعاون اور مسافروں کوخصوصی ڈسکاؤنٹ دے کر قومی ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک سنگ میل عبور کیا ہے۔معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین ایئر کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، زہیب حسن نے کہا،’’پاکستان میں ہمارا سفر بتدریج سرمایہ کاری،ترقی اور شراکتوں پر مبنی ہے۔ ہم اپنی پروڈکٹس اور سروسزمیں نئی جدتیں لانے کی مسلسل کوششیں کر تے رہتے ہیں۔

ہم سلک بینک کے ساتھ یہ شراکت داری ایک طویل عرصے تک دیکھ رہے ہیں اور ہماری یہ رعایت سلک بینک کریڈٹ کارڈ رکھنے والوں کے سفری تجربہ میں مزید اضافہ کرے گی۔اس سے قبل اپنی 25ویں سالگرہ کے موقع پر ایئر لائن نے ’’شائن مائیلز‘‘ کے نام سے شاہین ایئر لائلٹی کار متعارف کرانے کے ساتھ اپنی ویب سائٹ اور ویب اپلیکیشن کو بھی بہتر بنایا ہے تاکہ اپنے مسافروں کو الجھنوں سے پاک تجربہ فراہم کر سکے۔

شاہین ایئر نے ایک ایپ بھی متعارف کرائی ہے جس کے ذریعہ اس کے معزز مسافر اپنے موبائل سیٹ پر پروازوں کا شیڈول دیکھ سکیں گے، آن لائن بکنگ کرا سکیں گے اور اپنی بکنگ دیکھ سکیں گے۔ مستقبل میں شاہین اِیئر دیگر مالی اداروں کے ساتھ بھی اہم نوعیت کا تعاون قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ اپنے کلائنٹس کے لیے ادائیگی کو آسان بنا سکے۔

متعلقہ عنوان :