مفروضوں کی بنیاد پرنیب کولوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دیں گے، نواز سریف پر الزامات کے معاملے پر پارلیمنٹ چئیرمین نیب سے جواب طلب کرے گی

وزیر مملکت برائے میری ٹائم افئیرز چوہدری جعفر اقبال کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 18:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے میری ٹائم افئیرز چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ مفروضوں کی بنیاد پرنیب کولوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دیں گے، نواز سریف پر الزامات کے معاملے پر پارلیمنٹ چئیرمین نیب سے جواب طلب کرے گی ، وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اصول، حلف سے وفاداری اور چئیرمین نیب کا منصب آمنے سامنے ہیں۔

(جاری ہے)

چئیرمین نیب کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ آیا کہ مفروضوں کی بنیاد پر بڑی بڑی باتیں کریں گے یا ثبوتوں کو دیکھیں گے۔ نواز شریف اس ملک کے 3بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں، ان پر بنا ثبوت بھارت پیسہ منی لانڈرنگ کرنے کا الزام لگانا افسوسناک ہے۔ اس معاملے پر پارلیمنٹ چئیرمین نیب سے جواب طلب کرے گی۔ روزانہ اخباروں میں ہزاروں خبریں شائع ہوتی ہیں تو کیا چئیرمین نیب بنا کسی ثبوت کے خبر کی بنیاد پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں گے، اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی