انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام

جمعہ 11 مئی 2018 19:58

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر اور سعودی ریال کی قدر میں کمی جبکہ یورو،برطانوی پائونڈ ،یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.60روپے اورقیمت فروخت115.65روپے پرمستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.00روپے سے گھٹ کر117.80روپے اور قیمت فروخت117.50روپے سے گھٹ کر117.30روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت خرید میں75پیسے اورفروخت میں 90پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید30پیسے اورفروخت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید136.85روپے سے بڑھ کر139.60روپے اور قیمت فروخت140.20روپے سے بڑھ کر141.10روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید158.50روپے سے بڑھ کر158.80 اور قیمت فروخت160.10روپی سے بڑھ کر160.30روپے ہو گئی ۔

سعودی ریال کی قیمت میں5پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.25روپے سے گھٹ کر31.20اور قیمت فروخت31.55روپے سے گھٹ کر31.50روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.90روپی سے بڑھ کر32.00روپے اور قیمت فروخت32.20روپے سے بڑھ کر32.30روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔