پنجاب حکومت نے اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 14 نئے تربیتی مراکز کھولنے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 11 مئی 2018 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور ان سکولوں کے اساتذہ کا استعد اد کار بڑھانے کیلئے پنجاب بھر میں چودہ نئے تربیتی مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے حکومت نے اس منصوبے کیلئے 66 کروڑ 45 لاکھ روپے کے فنڈز محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کو جاری کر دئیے ہیں تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اس منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا جائیگا جبکہ ان تعطیلات کے دوران 14نئی ٹریننگ اکیڈمیوں کے قیام پر عملدرآمد شروع کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :