فیروز پور روڈ پر شہری نے ٹریفک وارڈن کیساتھ تلخ کلامی پر احتجاجاً اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی

سٹی ٹریفک پولیس آفیسر رائے اعجاز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا

جمعہ 11 مئی 2018 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت میں فیروز پور روڈ پر شہری نے ٹریفک وارڈن کے ساتھ تلخ کلامی پر احتجاجاً اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی ، سٹی ٹریفک پولیس آفیسر رائے اعجاز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فیروز پورروڈ پر ٹریفک وارڈن کی جانب سے موٹر سائیکل سوار شہری کو روکنے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر احتجاجا ًشہری نے اپنی موٹرسائیکل کو آگ لگا دی ۔ سٹی ٹریفک پولیس رائے اعجاز نے شہری کی جانب سے موٹر سائیکل کو آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ماڈل ٹائون ٹریفک کو انکوائری کا حکم دیدیا ۔

متعلقہ عنوان :