Live Updates

تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما نے مسلم لیگ ن کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عنقریب مسلم لیگ ن کے صرف 14اراکین انکے ساتھ رہ جائیں گے،سینیٹر فیصل جاوید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 11 مئی 2018 20:50

تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما نے مسلم لیگ ن کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 11 مئی 2018ء ) :تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما نے مسلم لیگ ن کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عنقریب مسلم لیگ ن کے صرف 14اراکین انکے ساتھ رہ جائیں گے۔ تفصیلات کے مبطابق انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جار ی ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی لوگ اپنی سیاسی اور ذاتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں۔

اس حوالے سے تحریک انصاف میں کافی بڑے بڑے سیاسی ناموں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔گزشتہ ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف نے جس طرح سے اپنی سیاست کو مضبوط کرتے ہوئے بڑے بڑے انتخابی نام اپنے ساتھ شامل کئیے ہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اس کی مثال کم ہی ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دو دنوں میں مسلم لیگ ن کے بڑے سیاسی ستونوں نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تازہ ترین خبر کے مطابق تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما نے مسلم لیگ ن کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا تے ہوئے بڑا دعویٰ کر ڈالا۔۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عنقریب مسلم لیگ ن کے صرف 14اراکین انکے ساتھ رہ جائیں گے باقی سب مسلم لیگ ن کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ لاڈلے نے 30سال جنرل جیلانی اور جنرل ضیا الحق کی گود میں پرورش پائی ،عمران خان 22سال اپوزیشن میں رہے لیکن کسی کی گود میں جا کر نہیں بیٹھے۔انکا مزید کہا تھا کہ اگر نواز شریف نے بھارت پیسے نہیں بھجوائے تو وہ تحقیقات سے خوف زدہ کیوں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات