ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 11 مئی 2018 23:26

سیالکوٹ۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس مختلف اشیاء خورد نوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کی نئی پرچون کی قیمتیں مقرر کی گئیں جس کے مطابق چاول سپر باسمتی نئے 94روپے فی کلوگرام، دال چنا باریک 88روپے فی کلوگرام، دال چنا موٹی 92روپے فی کلوگرام، دال مسور موٹی 74روپے فی کلوگرام، دال مسور باریک لوکل 110روپے فی کلوگرام، دال ماش دھلی ہوئی 104روپے فی کلوگرام، دال مونگ دھلی ہوئی 88روپے فی کلوگرام، دال مونگ بغیر دھلی ہوئی 82روپے فی کلوگرام، کالے چنے موٹے 88روپے فی کلوگرام، سفید چنے موٹے لوکل 124روپے فی کلوگرام، سفید چنے باریک لوکل 100روپے فی کلوگرام، سرخ مرچ کندھاری اول کوالٹی 250روپے فی کلوگرام، سرخ مرچ پسی ہوئی اول کوالٹی 220 روپے فی کلوگرام،بیسن92روپے فی کلوگرام، چینی 53 روپے فی کلوگرام،100گرام وزنی فی روٹی 6روپے ،خمیری روٹی 7روپے ، نان 8روپے ، مٹن 650روپے فی کلوگرام، بیف 320 روپے فی کلوگرام، دودھ فی لیٹر 70روپے اور دہی کی قیمت فی کلو گرام 75روپے مقرر کی گئی جبکہ برائلر گوشت ، انڈے ، سبزیوں اور فروٹ کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹیاںمقرر کرینگی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان بازار میں دالیں ، چاول ، چینی اور بیسن عام مارکیٹ کی نسبت 2روپے فی کلوگرام کم ریٹ پر فراہم ہوگی اور اسی طرح بیف اور مٹن میں20روپے فی کلوگرام تک رعایت ہوگی جبکہ آٹے ، گھی کی قیمتیں حکومت پنجاب خود مقرر کرے گی ۔ بعد ازاں ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نویدنے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس کے ہمراہ گندم خرید مرکز سید پور اور چپراڑ کا دورہ کیا اورگندم خریداری اور اسٹوریج کے عمل کا جائزہ لیا ۔

ڈی سی نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عظمت کی فرائض میں غفلت برتنے پر جواب طلبی کے احکامات جاری کئے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جاری ایف اے ، ایف ایس سی کے امتحانات کیلئے گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ کالج آف کامرس پیرس روڈ کااچانک دورہ کیا اور امتحانات کے انعقاد کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :