علی ظفر،میشا شفیع کا معاملہ؛ میشا شفیع مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنے والوں سے نالاں

میشا شفیع سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں اس مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ جانے والوں سے گلہ کر ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 11 مئی 2018 23:30

علی ظفر،میشا شفیع کا معاملہ؛ میشا شفیع مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنے والوں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2018ء) :گلوکارہ میشا شفیع مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنے والوں سے نالاں ہو گئیں میشا شفیع سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں اس مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ جانے والوں سے گلہ کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں قبل میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام، لگاتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے مجھے ایک سے زیادہ بار جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ۔

جس کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس دوران نہ صرف شوبز انڈسٹری دو حصوں میں میں تقسیم ہوگئی بلکہ دونوں فنکاروں کے مداحوں کے مابین بھی لفظی جنگ چھڑ گئی۔علی ظفر کے مداحوں نے میشا شفیع کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا جس کے بعد میشا شفیع نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کر دئیے تھے۔

(جاری ہے)

میشا شفیع کی جانب سے سوشل میڈیا اکاونٹس کو بند کئیے جانے کو مشکوک نگاہوں سے دیکھا جا رہا تھا۔

جس پر میشا شفیع نے عذر پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی جا رہیں تھیں اس لئیے مجھے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنے پڑے کیونکہ مجھے اپنی اور میرے اہلخانہ کی حفاظت زیادہ عزیز ہے تاہم تازہ ترین معلومات کے ،مطابق کچھ عرصہ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس بند رکھنے کے بعد دوبارہ بحال کر دئیے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے شاعرانہ انداز میں اس مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ جانے والوں سے گلہ بھی کیا ۔

سوشل میڈیا پر ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی ٹوئیٹس میں انہوں نے اس شعر کا سہارا لے کر اپنے احساسات کا اظہار کیا۔اپنے ٹوئیٹ میں انکا کہنا تھا کہ گو ذرا سی بات پہ برسوں کے یارانے گئے لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
یاد رہے کہ میشا شفیع کے الزامات آنے کے بعد شوبز انڈسٹری کی اکثریت نے انکے الزامات کو مشکوک انداز میں دیکھا تھا

متعلقہ عنوان :