تاجر وں کے وفد کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو سکھر کے چیف کمشنر انکم ٹیکس ڈاکٹر محمد علی خان سے ملاقات

ہفتہ 12 مئی 2018 00:40

سکھر۔ 11مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین معروف و سینئر تاجر رہنما حاجی محمد ہارون میمن کی قیادت میں تاجر وں کے ایک وفد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سکھر کے چیف کمشنر انکم ٹیکس ڈاکٹر محمد علی خان سے انکے دفتر میں ملاقات کی ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تاجر تنظیم کے صدر حاجی عبدالمتین بندھانی، بدر رفیق قریشی، عامر غوری ،حاجی صابر،خواجہ جلیل احمد، گلزار بھٹو، محمد پناہ سومرو ،سید محمد یعقوب ، سید محمود علی، حاجی انور وارثی، مولانا عثمان فیضی ، برکت علی سولنگی، صابر کپتان، لالاعابد کھوکھر اور دیگر بھی موجود تھے۔

محکمہ انکم ٹیکس کے افسران آفتاب امام ، محمد صادق، درشن لال ، فرحان علی ، محمد فیصل اور دیگر افسران بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی محمد ہارون میمن نے چیف کمشنر انکم ٹیکس ڈاکٹر محمد علی خان کو انکم ٹیکس سے متعلق تاجروں کی شکایات و مشکلات سے آگاہ کیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو سکھر کے چیف کمشنر انکم ٹیکس ڈاکٹر محمد علی خان نے بات چیت کرتے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی خوشحالی اور معاشی پالیسیوں سمیت تمام امور میں کامیابیوں کا انحصار انکم ٹیکس نظام کی بہتری میں مضمر ہے محکمہ انکم ٹیکس تاجر برادری کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے خدمات انجام دے رہا ہے میں نے اپنے ریجن میں تمام متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کردی ہیں کہ انکم ٹیکس آڈٹ کیسز جتنے بھی ہیں 15 جون سے قبل نمٹادیے جائیں۔

جس پر چیف کمشنر انکم ٹیکس ڈاکٹر محمد علی خان نے کہا کہ تاجر کی تمام شکایات دور کی جائیں گی اور ان کی مشکلات کے ازالے کیلئے محکمہ انکم ٹیکس اور تاجر رہنمائوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس میں تمام امور کو بااثر خوبی طے کیا جائیگا اور کوشش کی جائیگی کہ تاجروں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کو مل جل کر حل کرلیں گے مجھے پورا یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح سکھر کی تاجر برادری باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ انکم ٹیکس کے تمام معاملات کو حل کرلے گی۔

اس موقع پر موجود انہوں نے محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کو ہدایت دی کہ تاجروں کو بلاوجہ تنگ و پریشان نہ کیا جائے ہراساں کرنیوالے افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جاسکے وفد کے قائد حاجی محمد ہارون میمن نے چیف کمشنر انکم ٹیکس کی جانب سے شکایات کو سننے اور ازالے کیلئے کمیٹی بنانے سمیت دیگر معاملات کو مل جل کر حل کرنے کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :