سکھر پولیس کی کارروائیاں جاری ، 7 جواری 3 منشیات اور ایک مفرور ملزم گرفتار‘ مقدمات درج

ہفتہ 12 مئی 2018 00:40

سکھر۔ 11مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف زبردست کاروائیاں جاری ہیں، 7 جواری 3 منشیات اور ایک مفرور ملزم گرفتار مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کونھارو کا روڑی سٹی میں کارروائی کے دوران 7 جواری گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، گرفتار ملزمان میں علی محمد اعوان، طارق دایو،توفیق دایو، منور دایو، جاوید سولنگی، قاسم سولنگی، فیصل پٹھان سولنگی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 8 موبائل تاش کے پتے و دیگر جوا کی مختلف اقسام کی گیمز برامد کر کے مقدمہ روہڑی تھانہ میں درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںروہڑی شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران روہڑی سٹی و گردنواح سے چرس سپلائی کرنے والے دو ملزمان انصاف کلہوڑو اور ضمیر پٹھان کو گرفتار کر کے چرس برامد کر لی گئی ، ایس ایچ او اے سیکشن نسیم بھٹو نے دوران گشت ایک مفرور ملزم طالب جمالی کو گرفتار کرلیا جو مقدمہ میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :