لاڑکانہ پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، مسروقہ موٹرسائیکلیں اور منشیات برآمد

ہفتہ 12 مئی 2018 00:40

لاڑکانہ۔ 11مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2 روپوشوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائکلیں اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ولید پولیس نے دوران چیکنگ ملزم اکرم مغیری کو 248 بوتلیں شراب اور بیئر سمیت، دھامراہ پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم اسحاق جاگیرانی کو، دڑی پولیس نے ملزم وحید خشک، علی گوہر تھانہ پولیس نے ملزم بابر جتوئی کو 10 کلو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب وارث ڈنو ماچھی پولیس نے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرکے ان کے مالکان کے حوالے کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :