جینیفر لوپیز بل بورڈ میوزک ایوارڈ میں پرفارم کرنے کے لئے بے حد خوش

ہفتہ 12 مئی 2018 11:30

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ہالی وڈ گلوکارہ جینیفر لوپیز لاس ویگاس میں بل بورڈ میوزک ایوارڈ میں پرفارم کرنے کے لئے بے حد خوش ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ گلوکارہ جینیفر لوپیز نے لاس ویگاس میں 20مئی کو ہونے والے بل بورڈ میوزک ایوارڈ کے لئے ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لاس ویگاس میں ہونے والے بل بورڈ میوزک ایوارڈ میں براہ راست پرفارم کرنے کے لئے بے حد خوش اور پرجوش ہیں۔ بل بورڈ میوزک ایوارڈز میں کرسٹینا اگویلیرا (Christina Aguilera ) اور ڈیمی لوواٹو (Demi Lovato ) بھی پرفارم کریں گے جبکہ یہ تقریب 20مئی کو لاس ویگاس میں ایم گی ایم گارڈن ارینا سے براہ راست دکھائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :