گلوکارہ میشا شفیع کو برسوں کے یارانے جانے کا غم ستانے لگا

علی ظفر کیخلاف حمایت نہ ملنے پر میشا شفیع نے شکوے سے بھرا شعری ٹوئٹ داغ دیا

ہفتہ 12 مئی 2018 12:44

گلوکارہ میشا شفیع کو برسوں کے یارانے جانے کا غم ستانے لگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستانی گلو کار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی میشا شفیع نے پھر محاذ کھول لیا ،ْعلی ظفر کیخلاف حمایت نہ ملنے پر شکوے سے بھرا شعری ٹوئٹ داغ دیا، گلوکارہ کو برسوں کے یارانے جانے کا غم بھی ستانے لگا۔علی ظفر کیخلاف جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا کر تہلکہ مچانے والی میشا شفیع واضح حمایت نہ ملنے پر اداس ہو گئیں۔

(جاری ہے)

گلوکارہ شکوے بھرا ٹوئٹ داغ کر می ٹو مہم میں ایک بار پھر ان ہو گئیں۔میشا شفیع کو یقین تھا کہ ان کی می ٹو مہم دوسری خواتین کیلئے مثال بنے گی لیکن شوبز انڈسٹری کی طرف سے علی ظفر کی کھل کر حمایت نے گلوکارہ کو مایوسی میں مبتلا کر دیا۔یادرہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے چھنو بوائے پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا ۔ میشا کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے متعدد بار جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ،ْدوسری طرف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اس الزام پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :