کرچی ،ْ (ن) لیگ کے رہنما عقیل رحمانی پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی

ہفتہ 12 مئی 2018 14:33

کرچی ،ْ (ن) لیگ کے رہنما عقیل رحمانی پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) لیاری میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما عقیل رحمانی پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں حملہ آوروں کو موٹر سائیکل پر آتے اور فائرنگ کرکے ایک ملزم کو فرار ہوتا ہوا دیکھا گیا۔واضح رہے کہ 10 مئی کو لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں غریب شاہ مزار کے قریب مسلم لیگ (ن) ساؤتھ کے نائب صدر عقیل رحمانی کے دفتر پر گینگ وار ملزمان نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں عقیل رحمانی کو 6 گولیاں لگیں جنہیں تشویش ناک حالت میں نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عقیل رحمانی کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور اسد اور طلحہ زخمی ہوگئے تھے۔عقیل رحمانی کے دفتر پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور اسد اور طلحہ کو موٹرسائیکل پر سوار ہو کر آتے دیکھا گیا ویڈیو کے مطابق ملزمان دفتر میں داخل ہوئے اور کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کردی ،ْ عقیل رحمانی کے گارڈز کی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔زخمی ملزم طلحہ جائے واردات سے فرار نہ ہوسکا اور اسے گرفتار کرلیا گیا، ملزم اسد کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں اکیلے بائیک پر بیٹھ کر فرار ہوتے دیکھا گیا جسے بعد میں ہسپتال سے گرفتار کیا گیا۔