مسلم لیگ ن چھوڑ کر جا نے وا لو ں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

ہفتہ 12 مئی 2018 15:33

سرگودھا۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن چھوڑ کر جا نے وا لو ں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے ایسے عنا صر اپنے سیاسی مستقبل کو تا ریک کر ر ہے ہیں لیکن پارٹی کارکن اپنی قیا د ت کے ساتھ ہیں اور عام انتخا با ت میں بھرپور طریقہ سے انتخا بی مہم چلا ئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ موجود ہ حا لا ت میں پارٹی کارکن اور عہدیدارا ن اتحادو یگا نگت کا مظا ہر ہ کریں مفادا ت کیلئے پارٹی تبدیل کر نے وا لے سیاسی خود کشی کے مرتکب ہو تے ہیں کٹھن حالا ت میں پارٹی کے ساتھ سٹینڈ کر نے وا لے لو گ ہی قابل فخر ہیں موجود ہ حا لا ت میں پارٹی عہدیدار ن پارٹی سے وابستگی کی قابل فخر تار یخ رقم کررہے ہیں۔