ساگریکا گھاٹگے فٹ بال پر مبنی فلم میں دکھائی دیں گی

ہفتہ 12 مئی 2018 16:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹگے فٹ بال پر مبنی فلم میں دکھائی دیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ساگریکا گھاٹگے ہدایتکار ملند اوکے کی فٹ بال پر مبنی فلم سے شادی کے بعد دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی اختیار کریں گی، جس کی کہانی گھریلوخواتین پر مبنی ہے جو اپنی ایک فٹ بال ٹیم بناتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ اس سے قبل اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’چک دے انڈیا ‘‘ میں کام کر چکی ہیں۔