مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، اعجاز شفیع

ہفتہ 12 مئی 2018 17:32

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاوشوں کے سبب ملک میں امن قائم ہوا ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

الزامات کی گرد اڑانے والوں کو ماسوائے ندامت کے کچھ نہیں ملے گا اور آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کی توثیق کریں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاپاکستان کے عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں۔ منفی احتجاج، انتشار اور دھرنوں کی سیاست کرنیوالوں کو شکست فاش ہو گی۔ انتشار اور منفی سیاست کرنیوالوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی بدولت عوام نے اسے ہر الیکشن میں سرخرو کیا ہے۔