عوام نے پاک سرزمین پارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے انجینئر توصیف اعجاز

ہفتہ 12 مئی 2018 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر انجینئر توصیف اعجاز نے نوجوانوں اور طلباء کا واحد نمائندہ جماعت پاک سرزمین پارٹی ہے اور یوتھ کے حقیقی لیڈر صرف سید مصطفی کمال ہیں ان خیالات اظہار انہوںنے پاکستان ہاوس میں ایس ایف پی کے عہدیداران کے اجلاس خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آنے والا وقت پاک سرزمین پارٹی کاہیں،عوام سید مصطفی کمال کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر تی ہے جسکی مثال پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے منعقدہ تمام کارنر مٹنگز اور جلسے ہیں،انہوںنے کہاکہ عوام کو اب جھوٹے نعرے اور وعدے نہیں مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات زندگی چاہئے،اانہوںنے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی نے لسانیت،نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کیا اور حقیقی معنوں میں عوامی مسائل اجاگر کیئے،انہوںنے کہاکہ عام انتخابات میں سندھ بھر سے پاک سرزمین پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور سندھ کا آنے والا چیف منسٹر یا تو پاک سرزمین پارٹی کا ھوگا یا پی ایس پی کا حمایت یافتہ ہوگا